Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

شائع 09 اپريل 2020 08:32am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے، وفاقی وزراء اسد عمر اور زبیدہ جلال ان کے ہمراہ ہیں۔

دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعظم کورونا سے متعلق مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے جن میں حکومتی اقدامات اور عوام کو درپیش مسائل سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔